ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ علی اکبر ولایتی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ علی اکبر ولایتی گذشتہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے بہت سے مریضوں سے گھلے ملے ہیں،اب وہ خود اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس وقت انھیں طبّی تنہائی میں رکھا جارہا ہے۔علی اکبر ولایتی تہران میں واقع مسیح دانشوری اسپتال کے سربراہ بھی ہیں اور وہیں ان کا کرونا وائرس کا شکار مریضوں سے ربط و اختلاط ہوا ہے۔