الجوف کا 75 فی صد علاقہ یمنی فوج نے باغیوں سے آزاد کرلیا

یمن کی آئینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ڈیڑھ ماہ سے جاری آپریشن میں الجوف گورنری کے 75 فیصد علاقے کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سے آزاد کرلیا ہے۔ لڑائی میں حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر عبدہ مجلی نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی باغیوں کو الجوف میں خب الشعف کے محاذوں پر بدترین ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ اس علاقے کا 85 فی صد رقبہ حوثیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خب الشعف کا کل رقبہ الجوف گورنری کا 75 فیصد ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ الجوف میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور باغیوں کو مکمل شکست سے دوچار کیا گیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں عرب اتحادی فوج اور مقامی قبائل کی طرف سے بھرپور مدد فراہم کی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی فوج نے الجوف گورنری میں الیتمہ، المھاشمہ، السلیلہ اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے خلاف کارروائی میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن