مریم نواز کونسی زنجیروں میں جکڑی ہیں، میڈیا میں دوبارہ رونمائی صرف ذاتی درد کیلئے ہے: فردوس عاشق

Mar 13, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ مریم نواز آپ کونسی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہوتی ہیں؟ ضمانت ملنے کے باوجود ایسی کیا زنجیر ہے جس نے آپ کو جکڑا ہوا ہے؟۔ زنجیریں توڑ کر اپنی آزادی کا اعلان کیوں نہیں کرتیں؟۔ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ ایک بار پھر میڈیا میں آپ کی رونمائی صرف ذاتی درد کیلئے ہے۔ وزیراعظم قوم کو آپ کے دیئے ہوئے دکھوں، درد کا مداوا احسن انداز سے کر رہے ہیں۔ آپ نے عوام سے زیادہ اپنے سوٹ کیسوں سے وفا کی جنہیں آپ نے ہمیشہ ملک سے جاتے ساتھ لے گئے۔ علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں کے اپنے گھر کے خواب کو تعبیر دے رہے ہیں۔ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے۔

مزیدخبریں