رواں سال مجموعی طورپر ایک لاکھ اناسی ہزار 210پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرینگے

Mar 13, 2020 | 11:57

ویب ڈیسک

رواں سال مجموعی طورپر ایک لاکھ اناسی ہزار 210پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریںگے ۔

یہ اعلان وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام آباد میں سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے بعد کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اس سال ایک لاکھ انچاس ہزار دو سو پچانوے حج درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ پانچ ہزار چار سو تیرہ افراد کا انتخاب کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بزرگ عازمین حج کے کوٹے کے لئے ز یادہ سے زیادہ عمر کی حداناسی سے کم کرکے سترسال کردی گئی ہے جس کے تحت دس ہزاردرخواست گزارفریضہ حج ادا کرسکیں گے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ کامیاب امیدواروں کواپنے طبی سرٹیفکیٹس اس ماہ کی انیس تاریخ تک اپنے متعلقہ بنکوں میں جمع کراناہوں گے۔
 

مزیدخبریں