ایل سلواڈور میں تمام غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی عائد

ایل سلواڈور کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے انتہائی سخت اقدام کے طور پر تمام غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ایل سلوا ڈورکے صدر نائیب بکیلی نے کہا کہ ان کا ملک ابھی تک کورونا وائرس سے پاک ہے لیکن اس وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے کچھ سخت ترین قوانین نافذ کررہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیب بکیلی نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ بیرون ملک سے واپس آچکے ہیں ان کو 30 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ سکول21 دن کے لئےبندکردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت سے دوسرے ممالک ان اقدامات کو اپنائیںگے۔

ای پیپر دی نیشن