نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلاسیو نے اس اندیشے کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے تک کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زائد متاثرہ کیسز سامنے آ سکتے ہیں اور کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 6 ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران نیویارک میئر نے کہا کہ یہ ایمرجنسی طویل المدتی اور دردناک ہو سکتی ہے۔ قبل ازیں ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے احتیاطی تدابیر کے طور پر 500 یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے، تقاریب پر پابندی اور کارنیگی ہال، میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ اینڈ میٹروپولیٹن اوپیرا جیسے ثقافتی مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔