بھارت:نئی دہلی میں کرونا وائرس وباءقرار دے دی گئی ،سینما،سکول اور کالج بند

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی حکومت نے کورونا وائرس کو وباءقرار دیتے ہوئے 31 مارچ تک سینما، سکول اور کالج بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر ایک جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی اروند کیجری وال، وزیر صحت ستیندر جین اور سینئر افسران شامل ہوئے۔اجلاس کے بعد اروندکیجری وال نے صحافیوں سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ اسے وباءقراردیا گیا ہے، سینما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے سکول اور کالج جہاں امتحانات نہیں ہورہے ہیں وہ بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن