جاپان: پارلیمان کے ایوان زیریں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حالت کے اعلان کا بل منظور

جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لئے ہنگامی حالت کا اعلان کر سکتے ہیں۔جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق یہ مسودہ قانون گزشتہ روز ایوان زیریں کے اجلاس میں منظور ہوا ہے۔ مسودہ قانون حکمران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی، اس کی اتحادی جماعت کومیتو، مرکزی حزب اختلاف کانسٹیٹیوشنل ڈیمو کریٹک پارٹی اور دیگر کی اکثریتی حمایت سے منظور ہوا۔وزیراعظم کے ہنگامی اعلان کے تحت پریفیکچروں کے گورنر سکول بند کرنے کا حکم دینے اور لوگوں کو گھروں پر ٹھہرے رہنے کا کہنے کے مجاز ہوں گے۔اب اس مسودے کو پارلیمان کی حتمی توثیق کے لیے ایوان بالا میں بھیج دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن