اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میںکورنا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ، فلپائنی سفارتکارخاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔ سفارتکار نے گزشتہ پیر کو آخری بار اقوام متحدہ کے دفترکا دورہ کیا تھا ، اگلے دن ان میں فلو کی علامات ظاہر ہوئیںاور وہ ایک ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لئے گئیں۔ فلپائن کے مشن کی طرف سے ایک خط میں کہا گیا کہ سفارتکار نے کہا ہے کہ انہیں آج فون آیا کہ ان کاکورونا وائرس کے لئے کیا جانے والا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ یہ سفارتکار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی جو قانونی معاملات سے متعلق ہے میں کام کرتی ہیں ۔ مراسلہ میں کہا گیا اس کے بعد فلپائنی مشن لاک ڈاون ہے اور تمام اہلکاروں کو آئسولیشن میں رہنےکی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں 3 ہزار افراد ملازم ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکواٹر میں کورنا وائرس کا پہلا کیس ، فلپائنی خاتون سفارتکارمیں وائرس کی تصدیق
Mar 13, 2020 | 12:52