اٹلی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکتوںکے بعدکورونا وائرس کی وبائی بیماری کے پھیلاو کو روکنے کے لئے روم کے تمام کیتھولک گرجا گھروں کو بند کردیا گیا ہے۔فرانسےسی ذارئع ابلاغ کے مطابق روم کے پوپ وائسر کارنلینل انجیلو ڈی ڈوناتیس نے اپنے اےک بیان میں کہا ہے حکومت کی جانب سے بڑے پےمانے پر تمام عوامی اجتماعات پر عائد پابندی ہٹائے جانے کے بعد تمام گرجا گھروں کو 3 اپریل کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ دوسری جانب ویٹیکن مےںکیتھولک عبادت گاہوں کو بند کرنے کے سخت اقدام کے خلاف شدےد اختجاج بھی کےا گےا تاہم فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ روم کے گرجا گھروں کو آخری بار کب زبردستی بند کیا گیا تھا۔