رونا وائرس کےممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اداکارہ ماہرہ خان نے فالوورزکیئے کچھ احتیاطی تدابیربتائی ہیں۔کرونا سے بچاؤ کیلئے ڈبلیو ایچ اوکے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پراحتیاطی تدابیراورکچھ فیکٹ چیکس بتائے گئے ہیں جن کا لنک ماہرہ خان نے بھی شیئرکیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والی تصویر میں بتایا گیا ہے کہ کسی دوسرے شخص سے ملاقات کے وقت ہاتھ ملانا یا گلے ملنا ضروری نہیں بلکہ اس کیلئے دوسرے طریقے بھی اختیار کیے جاسکتے ہیں.ان احتیاطی تدابیر کے تحت بتایا گیا ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیاجائے کیونکہ ہاتھ ملانے، آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے کی صورت میں بھی یہ جراثیم منتقل ہوسکتے ہیں۔ربڑکے دستانے پہننے کو غیرمحفوظ قراردیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہاتھوں کو بارباردھونا زیادہ بہترہے۔کرونا وائرس کا آغازچین سے ہوا، عالمی ادارہ صحت نے ایسی خبروں کوبےبنیاد قرار دیا ہے کہ چین یا کسی دوسرے ممالک کے بنائے گئے کھلونوں ، چشموں ، جوتوں یا ایسی کسی اور چیز سے یہ وائرس منتقل ہوسکتا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی ٹویٹس میں یہ بھی بتایا کہ گرم پانی سے نہانے کو کرونا وائس کیخلاف مفید قرار دیےجانے کی خبریں بھی درست نہیں۔ یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے، اس کے بجائے اپنے ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں دھوتے رہیں۔
کروناوائرس:ماہرہ خان کاچند احتیاطی تدابیراختیارکرنے کاپیغام
Mar 13, 2020 | 13:49