نعمان اکرم شہادت کا عظیم مقام حاصل کرکے تاریخ میں امر ہو گئے : وزیراعلیٰ پنجاب

Mar 13, 2020 | 14:03

ویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعمان اکرم شہادت کا عظیم مقام حاصل کرکے تاریخ میں امر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شکر پڑیاں طیارے حادثے میں شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی رہائش گاہ پہنچے۔جہاں انہوں نے شہید کے والد بریگیڈیر (ر) محمد اکرم، بھائی سلمان اکرم، بیٹے طلحہ اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہادت کا بلند رتبہ پایا وہ دھرتی کے بہادر اور دلیر سپوت تھے میں فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جان کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوت کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ قوم شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے،شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم قوم کا ہیرو ہے، جو اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم مقام حاصل کرکے تاریخ میں امر ہو گئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شکڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہونے والے ایف سولہ طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا وہ طیارے گرنے سے قبل جہاز سے نہ نکل سکے تھے۔

مزیدخبریں