جمہوریہ کوریا میں نوول کرونا وائرس کے مزید110 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث مقامی وقت کے مطابق 24گھنٹے پہلے جمعہ کی آدھی رات کی نسبت مصدقہ مریضوں تعداد بڑھ کر 7ہزار979ہوگئی ہے۔ایک اور ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد67ہوگئی ہے، مجمو عی ہلاکتوں کی شرح0.84فیصد ہے۔مزید177مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے پر قرنطینہ سے فارغ کر دیاگیا جس کے بعدصحت یاب مریضوں کی تعداد 510ہوگئی ہے۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وائرس میں شدت آئی ہے، 19 فروری سے 12 مارچ تک 7ہزار948نئے مریض سامنے آئے ہیں، ملک میں چار درجے کے وائرس الرٹ کو بڑھا کر ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔سیول سے 300کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ڈیگو میں کل مریضوں کی تعداد 5ہزار928 اور اس کے آس پاس صوبہ گیونگ سانگ میں 1ہزار147 ہوگئی ہے۔سیول میں 225اور اس کے مضافاتی صوبہ گیونگی میں کل مریضوں کی تعداد 185ہے۔ڈیگو وائرس کامرکز بن گیا کیونکہ 25لاکھ آبادی والے بڑے شہر میں بیماری کا بہت بڑا جھنڈ پایا گیا ہے۔ حکومت نے ڈیگو کو خاص حفاظتی علاقہ قرار دے رکھاہے۔3جنوری سے ملک میں 2لاکھ 48ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 2لاکھ22ہزار728 افراد میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ 17ہزار940 افراد کے ٹیسٹ جاری ہیں۔
جمہوریہ کوریا : کرونا وائرس کے 7ہزار979 مصدقہ کیسز ،ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو گئی
Mar 13, 2020 | 14:23