حماد اعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کا حصہ بن گئے

Mar 13, 2020 | 19:34

ویب ڈیسک

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل راونڈر حماد اعظم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020کا حصہ بن گئے۔ انہوں نے فوری طور پر پشاور زلمی کے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔ متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے حماد اعظم کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان، مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

مزیدخبریں