قومی سلامتی کمیٹی کا ملک کےتمام تعلیمی ادارے 5اپریل تک بند رکھنےکا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے تمام تعلیمی ادارے آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بات تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے آج ایک ٹویٹ میں کہی۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں اور مدارس پر ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تعلیم ملک میں تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے رواں ماہ کی ستائیس تاریخ کو صورتحال کا جائزہ لے گی جس کے بعد مزید فیصلے کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن