لاہور (خصوصی نامہ نگار)مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ انسان کی عظمت اس کی سیرت و کردارکی بنیاد پر ہوتی ہے۔اچھا بننے کی بنیادی شرط ایمان ہے لیکن فقط ایمان ہی کافی نہیں ہوتا۔سورہ مبارکہ العصر میں ایمان کے ساتھ دیگر صفات کے علاوہ صالح اعمال کو بھی شرط قرار دیا گیا ہے۔واجب عبادات میں سے نماز سب سے اہم ہے۔نماز ویسے ادا کی جائے جیسے اللہ کے برگزیدہ بندے ادا کرتے ہیںجن میں کربلا کے نمازی ایک مثالی نمونہ ہیں۔رسول کریمؐ کی بعثت کا دن بہت بڑی عید ہے۔