کاہنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خالد جوئیہ‘ راو شہاب الدین نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں دھاندلی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انتقام جیت گیا جمہوریت ہار گئی۔ووٹ پر ڈاکہ لمحہ فکریہ ہے حکومت کادباؤسینٹ الیکشن میں چل گیا۔یوسف رضاگیلانی اکثریت کے باوجود ہار گئے۔پی ڈی ایم اتحاد کے 53ووٹ اور پی ٹی آئی کے47ووٹ تھے۔جو 22کروڑپاکستانی عوام تو کیاپوری دنیا کوعلم تھا۔پریذائیڈنگ آفیسر بھی حکومت کیساتھ مل گئے۔نام پر مہرلگانے والے ووٹون کو مسترد کرکے پی ڈی ایم کی جیت کو ہارمیں بدل دیا۔
سینٹ الیکشن میں حکومت کامیاب جمہوریت ہارگئی:خالد جوئیہ‘ رائوشہاب
Mar 13, 2021