3بھائیوں کااے ایس آئی  پرمبینہ تشدد‘ملزم گرفتار

لا ہو ر (نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں مالک مکان اور کرایہ دارکے درمیان جھگڑے پر پولیس پہنچنے پر تین بھائیوں نے مبینہ طور پر اے ایس آئی کو گھر میں بند کر کے شدیدتشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیاہے۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے غیر جانبدار تحقیقات کیلئے ایس پی صدر کو انکوائری افسرمقرر کر دیاہے۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مالک مکان نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانے میں اندراج نہ کرانے پر کرایہ دار حسن کی تھانہ نواب ٹاؤن میں تحریری شکایت کی۔ پولیس کے پہنچنے پر تینوں بھائیوں نے تھانیدار وقاص کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔پولیس نے تینوں بھائیوں کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...