گلشن غازی اورکورنگی میں جھگڑے کے دوران چھریاں اورلاٹھیاں چل گئیں

کراچی (وقائع نگار)کراچی کے علاقے گلشن غازی اورکورنگی میں جھگڑے کے دوران چھریاں اورلاٹھیاں چل گئیں ،7افرادزخمی حالت میں اسپتال داخل تفصیل کے مطابق بلدیہ گلشن غازی اٹک محلہ کے قریب جھگڑے کے دوران چھریوں  کے وار سے2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیاجبکہ کورنگی جمعہ گوٹھ شیرو کے باڑے میں جھگڑے کے دوران لاٹھیوں کے وار سے 5 افراد  زخمی ہوگئے ،زخمی افرادکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،بھینسوں کے باڑے میں لاٹھیاں اوربندوق کے بٹ لگنے سے خاتون سمیت 40سالہ روزینہ زوجہ زمان،22سالہ یونس ولد بشیر ،22سالہ محمد طارق ولد بشیر ،30سالہ محمد حنیف aاور16سالہ محمد عمر  ولدمحمد عثمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرجناح اسپتال پہنچایاگیاتاہم زخمیو ں کوطبی امداددے کرگھرجانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن