کراچی (نیوز رپورٹر ) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب معراج النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کے مدنی مراکز سمیت مختلف مقامات پر روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ۔شب معراج کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی م کز فیضان مدینہ کراچی میں ہوا جبکہ پاکستان کے دیگر شہروں حیدر آباد ،نواب شاہ ،میر پور خاص بدین ،سکھر ٹندو آدم سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں جبکہ بلوچستان،پنجاب ،خیبر بختونخوا کے علاوہ کشمیر کے دیگر مقامات پر بھی اجتماع معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول نے بری تعداد میں شرکت کی ،اجتماع میں نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ذکر واذکار کا اہتمام کیاگیا اور اللہ عزوجل کے حضور دین اسلام کی سربلندی ،ایمان کی سلامتی ملک میں امن وامان ،ترقی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد اجتماع معراج سے بیان کرتے ہوئے امیر اہلسنت حضرت علامہ ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ شب معراج وہ عظیم جگمگاتی رات ہے کہ جس میں ہمارے آقا معراج کے دولہا ﷺ کو ایک عظیم معجزہ عطا ہوا ،معراج کی رات آپ ﷺ کو االلہ پاک کا قرب حاصل ہوا اور آپ ﷺ نے سر کی آنکھوں سے رب کریم کا دیدار کیا۔معراج کی رات آپ ﷺ کو خصوصی انعام عطا ہوئے ،معراج کی رات آ پﷺ کو ابتداء میں 50نمازوں کا تحفہ اللہ کریم کی بارہ گاہ سے عطا ہوا جو تخفیف کے بعد پانچ نمازوں کی صورت میں ہم پر فرض کیا گیا لہٰذا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو نماز کی ادائیگی میں مصروف رہتے ہیں ۔
دعوت اسلامی کے تحت ملک گیر شب معراج عقیدت واحترام سے منائی گئی
Mar 13, 2021