کراچی(نیوزرپورٹر)پاکستان ڈینٹر کیئر فورم کے تحت مقامی آڈیٹوریم میں سیمینار بعنوان رمضان ذیابطیس اور دانتوں کے امراض سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز ڈینٹل سرجن ڈاکٹر حسن رضا نے کہا کہ ذیابطیس کے مریضوں میں دانتوں کی نامناسب صفائی کی وجہ سے پائریا کا مرض عام ہے دانتوں اور مسوڑوں کی اچھی صحت کیلئے دو وقت برش یا مسواک اچھی ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ استعمال دانتوں کی اچھی صحت کی ضمانت دیتا ہے رات کو سونے سے پہلے برش کرنا اور صبح کلی کرکے ناشتے کے بعد برش کرنا ضروری ہے ذیابطیس میں مسوڑوں کی بیماریاں عام ہے جس کی وجہ سے دانتوں اور مسوڑوں کا تعلق کمزور ہوجاتا ہے مسوڑوں سے خون اور پس کا رسنا شروع ہوجاتا ہے جوکہ پائریا کی نشاندہی کرتا ہے ڈاکٹر حسن رضا نے کہا کہ بچوں میں کیلشیئم کی مقدار مناسب رکھنی چاہیے جبکہ بڑوں کو بھی اس طرح توجہ کرنا ضروری ہے ڈاکٹر حسن رضا نے مزید کہا کہ نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر کلیاں کرنا بھی دانتوں کی بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے ذیابیطیس کے مریضوں کو خصوصا کھانے کے بعد (Dental Floss) دانتوں کی صفائی کا دھاکہ استعمال کرنا بہتر ہے جبکہ منہ کے کینسر کی سب سے بڑی وجوہات میں پان،چھالیہ،گٹکا،میم پوری،ماوا،نسوار اور جلتی دیگر اجزا شامل ہے لہذا مندرجہ بالا چیزوں پر سخت پابندی لگائی جائے اور عوام الناس کو اپنی اچھی صحت کیلئے ان اجزا سے دوری اختیار کرنی چاہیے ڈاکٹرحسن رضا نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جوکہ خود بھی (ماہر ڈینٹل سرجن ہیں )سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عطائی ڈینٹل کا کام کرنے والوں اور ان کی کلینک پر فوری اور سخت پابندی کا حکم صادرکریں۔