کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رزاق باجوہ نے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کی کامیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر کے سودے کرنے والوں کو شکست ہوئی ہے جو پیسوں سے ہر چیز خریدنے کے دعوے دار تھے اب انہیں اپنے قومی جرم پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے آج ثابت ہوگیا عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر ہے پی ٹی ایم والے اب مزید اپنی سیاست کو کس طرح چلائیں گے یہ اب ان پر مثر ہے مسلم لیگ نون نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے پی ٹی آئی کراچی کے کارکنان کل شام پانچ بجے انصاف ہاس کراچی میں جشن منائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک میں میں پیسے کی سیاست کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کے احتساب میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
ضمیر کے سودے کرنے والوں کو شکست ہوئی‘ رزاق باجوہ
Mar 13, 2021