جام پور(نمائندہ نوائے وقت) جام پور میں شہر میں زراعت آفیسر کی مبینہ ملی بھگت سے المدینہ زرعی سروس پر دو نمبر کھاد دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز المدینہ زرعی سروس کے مالک نازک نامی شخص کے ساتھ زرعی آفیسر کے ساتھ لاکھوں روپے میں ڈیل کرکے اوریجنل معاملات کو دبا دیا گیا ذرائع کے مطابق دو نمبر کھاد کی سپلائی پشاور سے 500روپے فی بوری کے حساب سے جام پور پہنچائی جا رہی ہے جسے بعد میں 4بوریوں میں ایک اصلی کھاد کی بوری مکس کرکے کسانوں کو فروخت کر رہے ہیں جسکی وجہ فصلات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے حکام کارروائی کریں۔
جام پور شہر میں دونمبرکھاد کی فروخت،فصلیں تباہ ،کسانوں کا احتجاج
Mar 13, 2021