میانوالی+ کمالیہ+ چناب نگر+ گجرات+ گوجرہ (نامہ نگاران+ نمائندگان خصوصی) میانوالی ، کمالیہ ، چناب نگر، گجرات اور گوجرہ میں کہیں ہلکی اورتیز بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کمالیہ میں بارش کے بعد سڑکو ں میں پھسلن سے دو ٹریفک حادثوں میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، سرفرا ز موڑ پر ہائی ایس اور ٹرک کے درمیان ٹکر سے سات افراد زخمی ہو گئے جبکہ گوجرہ میں پاکستا ن تحریک لبیک کے سا بق امیر تحصیل گوجرہ میا ں محمد نسیم کا نو جوا ن بیٹا نسیم آ سما نی بجلی گرنے سے جا ں بحق ہو گیا ۔ میانوالی کے نواحی علاقہ جات ہرنولی داؤد خیل کچہ عیسی خیل اور کچہ جات سمیت گردونواح میں تیز بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ کمالیہ، چناب نگر، گجرات،گوجرہ کے گردونواح میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ادھر چناب نگر موسلادھاربارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر پھسلن و دیگر حادثات واقعات میں خاتون و بچی سمیت7 افراد زخمی ہوگئے۔ کمالیہ میںپہلے واقعہ میں رجانہ روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں سرفراز موڑ کے قریب ایک ہائی ایس اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجہ میں سات افراد زخمی ہو گئے۔جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
کئی شہروںمیں بارش، ژالہ باری، گوجرہ کانوجوان آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق
Mar 13, 2021