کابل(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں جمعہ کے روز علی الصبح دو کار بم دھماکوں میں کم از کم دو خودکش بمبار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔وزارت کے ترجمان طارق آریان نے تصدیق کرتے ہوئے شِنہوا کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے قومی دارالحکومت کابل سے تقریبا35 کلومیٹر مغرب میں وردک کے صدر مقام میدان شر میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے اسپیشل فورسز کے آپریٹنگ اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن اڈے پر کام کرنے والے فوجیوں نے عسکریت پسندوں کی شناخت کی اور انہو ں نے اڈے کے داخلی دروازے تک پہنچنے سے پہلے ہی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔دن کے آغاز میں ، عینی شاہد عبدالوحید نے شِنہوا کو بتایا کہ دھماکوں کے بعد آسمان پر بادل چھا گئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ کابل میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5بج کر 50 منٹ پر ایک دھماکے کی آواز سنائی دی۔کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے