بینکاک (شِنہوا)یورپی ممالک کی جا نب سے خون جمنے کے خدشات کی وجہ سے ویکسین کا استعمال معطل ہو نیکے بعد تھائی لینڈ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ آسٹرا زینیکا نوول کرونا وائرس ویکسی نیشن کا اجراعارضی طور پرروک دیا گیا ہے۔وزارت عوامی صحت کے مستقل سیکرٹری کیٹیفم وانگراجیت نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ یہ یقینی نہیں ہے کہ آیا خون جمنے کی علامت کا براہ راست تعلق آسٹرا زینیکا ویکسین سے ہے،یہ ویکسین اچھی ہے ، لیکن تھائی عوام کی حفاظت کے لئے ہم مزید تشخیص تک ویکسین کے استعمال کو معطل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ تھائی لینڈ نے وزیراعظم پریوت چن-او چا اور ان کی کابینہ کے اراکین کے لیے آسٹر زینیکا کے ویکسین شاٹس وصول کرنے بارے جمعہ کو مقرر کردہ منصوبے کو بھی منسوخ کردیا۔ یہ اعلان ڈنمارک، ناروے اور آئس لینڈ سمیت ممالک نے کچھ لوگوں کے ویکسین لینے کے بعد خون کے جمنے کی تشکیل کی اطلاعات کے بعد آسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال معطل کرنے کے بعد کیا گیاہے۔"بینکاک کی چھولالونگ کورن یونیورسٹی کے سینئر وائرالوجسٹ یونگ پووراوان نے نیوز کانفرنس کو بتایاکہ اس التوا کے ساتھ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ ویکسین پریشان کن ہے۔ یہ التوا تصدیق بارے انتظار کرنے کا ہے کہ ویکسین یا ویکسین کی اس کھیپ کے ساتھ کوئی تعلق ہے یا نہیں۔یونگ نے کہاکہ تھائی لینڈ کو فراہم کی گئی ویکسینز ویسی کھیپ نہیں تھی جیسی یورپ میں ہے، یہ ایشیامیں بنائی گئی تھی۔تھائی لینڈ نے چین کی سائنو ویک کے ذریعہ تیار کردہ ویکسینز کا استعمال کرتے ہوئے 28 فروری کو اپنا قومی ویکسین لگانے کا پروگرام شروع کیاتھا۔ اس نے 24 فروری کو پہنچنے والی پہلی خوراک کے ساتھ سائنو ویک ٹیکوں کا آرڈر دیا تھا۔ اسی دن ملک کو آسٹرا زینیکا ویکسین بھی موصول ہو ئی۔