واشنگٹن(شِنہوا)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ وہ چین کی جانب سے تیزرفتاری کی نسبت اعلی معیار کی نمو پر زیادہ توجہ کا خیرمقدم کرتا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان گیرے رائس نے وڈیوپریس کانفرنس کے دوران شِنہوا کوبتایا کہ2021میں نمو کے ہدف کی مخصوص حد نہ مقرر کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں اوراسے اعلی معیار کی ترقی اور دوبارہ توازن پرتوجہ کو تقویت دینی چاہئے، یہ ایک ایسی بحث ہے جس بارے ہم چینی حکام کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے تعمیری طور پر مصروف ہیں۔قومی مقننہ کی جانب سے جمعرات کے روز منظور کی گئی حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق چین نے 2021میں جی ڈی پی کو 6فیصدسے زائد تک توسیع دینے کا عزم کیاہے جس میں اصلاحات، جدت اور اعلی معیار کی ترقی کیلئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے چین بارے معاشی اندازے کی پیش گوئی میں ہم نے رواں سال کیلئے8.1فیصد نمو ظاہر کی تھی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ 6 فیصد سے زائد جس کا ذ کر کیا گیا ہے اسے آسانی سے حاصل کیا جا نے چا ہئے۔2020میں وبا سے متاثر ہو نے کے با وجود چین کی مجموعی ملکی پیداوار 2.3فیصد رہی جس سے یہ مثبت نمو حاصل کرنے والی دنیا کی واحد بڑی معیشت بن گئی۔