تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اہلیہ کی طبیعت کی ناسازی کے باعث دورہ منسوخ کیا۔اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ کو اپنڈیکس آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ۔اسرائیلی حکام کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے رابطہ ہے۔