چینی ریگولیٹر نے انسداداجارہ داری قانون کی خلاف ورزی کرنے پر12کمپنیوں کوجرمانہ کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی منڈی کے اعلی نگران ادارے نے10معاہدوں میں انسداداجارہ داری قانون کی خلاف ورزی کرنے پرانٹرنیٹ کی دیوقامت کمپنیوں ٹین سینٹ اوربائیڈوسمیت 12 کمپنیوں  پر انتظامی جرمانے عائد کردیئے ہیں۔ریاستی انتظامیہ برائے  مارکیٹ ریگولیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک آن لائن بیان کے مطابق معاہدوں میں ٹین سینٹ کاآئنیمو کمپنی کے آن لائن ایجوکیشن پلیٹ فارم یوآن فوڈا اور بائیڈو کے سمارٹ ہوم ہارڈ ویئر ٹرمینلز اور خدمات کی ایک کمپنی آئینیمو کی ایکویٹی حصول شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ12 کمپنیوں میں سواری کی خد مات فراہم کرنے والی دیوقامت  ڈی ڈی اور ٹی اے ایل تعلیمی گروپ بھی شامل ہے،ان میں ہر ایک پر 5لاکھ یوآن (تقریبا77ہزار107امریکی ڈالرز)کا جرمانہ عائد کیا گیاکیونکہ انہوں نے کاروباری آپریٹرز کی غیرقانونی توجہ سے متعلق ملک کے اجارہ داری قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ریگولیٹرنے کہا کہ تخمینہ سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ مقابلے کو خارج یا محدود کرنے پر اثرنہیں پڑتا۔

ای پیپر دی نیشن