راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)سابق جسٹس وفاقی شرعی عدالت مولانامفتی محمدتقی عثمانی نے کہاہے کہ دین اسلام کے دشمن دین کی حقانیت کومٹانے کیلئے آج بھی پوری طرح سرگرم عمل ہیں،امت مسلمہ کے درمیان منظم سازش کے تحت تفریق پیداکرنے کی کوششوںپرعمل کیاجارہاہے،مدارس کوبندکرنے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت نت نئے حربے اختیارکئے جارہے ہیں،لیکن ہم یہ واضح کردیناچاہتے ہیں،کہ مساجداور مدارس کے خلاف کسی بھی کاروائی اوراقدام کوتسلیم نہیںکیاجائے گا۔اورفروغ دین اسلام کی کاوشوں اورجدوجہدکوہرقیمت پرجاری رکھاجائے گا،ان خیالات کااظہارانہوںنے دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار، راولپنڈی میںجانشین شیخ القرآن مولانااشرف علی کی خصوصی دعوت پرختم بخاری شریف کاسبق پڑھانے کے بعدنمازجمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جس میںدارالعلوم سے فارغ التحصیل ہونے والے سینکڑوںطلبہ کی دستاربندی کی گئی،مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ وہ دین اسلام کی حقانیت کاغلبہ عام کرنے کی خاطرآپس میںمتحدہوجائیں،اورفروعی اختلافات سے اجتناب کریں،قبل ازیںمولانااشرف علی نے مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی کاخیرمقدم کیااورانکی آمدکواہل راولپنڈی کیلیئے باعث فخرقراردیا،اس پروقاراورروحانی اجتماع میںشیخ الحدیث مولاناعون الخالق، مولانا ظہورالحق ،مولاناتاج محمود،مولاناضیاء اللہ خان دیوبندی ،مولانا عبدالغفار توحیدی،مولانا صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی ،مولاناحفیظ الرحمن،مولاناسیدصبغت اللہ شاہ، مولانا گوہررحمن، مولانامفتی انعام اللہ خان، مولاناعطاء الحق،ا کرام اللہ خان ،آغاارشد محمود،مو لاناولی اللہ خان ،مولانا قاری محمدیونس صدیقی ،قاری مجیب الرحمن آف ٹیکسلا،سمیت راولپنڈی اسلام آبادکے سینکڑوںعلماء کرام نے شرکت کی،جسٹس تقی عثمانی کے خطاب سے قبل معروف نعت خواںقاری صفی اللہ بٹ نے شیخ القرآن مولاناغلام اللہ خان کی زندگی پراشعارپیش کرکے ھزاروںکے اجتماع میںولولہ انگیزی پیداکردی۔
مساجداورمدارس کیخلاف ہراقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا،مفتی محمدتقی عثمانی
Mar 13, 2021