راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے نے ولائت کمپلیکس فیز7 میں تعمیرات کو غیر قانونی وغیر مجاز قرار دے کرگرینڈ آپریشن کیا اس دوران کمرشل عمارتوں، دس پلازوں، پندرہ دکانوں، ویسٹ منسٹرسکول اور جی ٹی روڈ راولپنڈی پرشیل پیٹرول پمپ، ثاقب سی این جی اور ایک ایج ریسٹورنٹ کو سر بمہر کردیا آر ڈی اے کے مطابق یہ عمارتیں منظور شدہ لے آئوٹ پلان کی خلاف ورزی پر تعمیر کی گئیں آر ڈی اے شہر میں خلاف ورزیوں ، غیر قانونی تعمیرات اور لینڈ مافیا کے خلاف میگا آپریشن کررہا ہے بلڈنگ کنٹرول ونگ آر ڈی اے کے زیر انتظام علاقے میں غیر قانونی وغیر مجاز تجارتی و رہائشی تعمیراتی سرگرمیوں بشمول پلازے ، دکانوں ، سکولوں اور دیگر غیر قانونی اراضی استعمال تجاوزات کے خلاف سرگرم عمل آپریشن کررہی ہے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای ، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگرعملہ نے پولیس کی مدد سے آپریشن کیا ان پراپرٹیوں کے مالکان نے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیٹس ایکٹ 1976ء اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منظوری اور این او سی کے بغیرغیر قانونی تجارتی عمارتیں تعمیر کیں۔