کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈآف ریو نیو (ایف بی آر)نے تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کیلئے4سیلزٹیکس جنرل آرڈرز جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مخصوص سیکٹرز کیلئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جار ی کر دئیے۔ٹریک اینڈ ٹریس لائسنس جاری کرنے کے بعد ایف بی آر کی مخصوص سیکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں،یہ قوانین ایف بی آر کو اختیارات تفویض کرتے ہیں،مخصوص سیکٹرز کے پیداواری مراکز کی الیکٹرانک نگرانی کیلئے تاریخ نوٹیفائی کر سکیں گے۔ یکم جولائی سے کوئی پراڈکٹ ٹیکس اسٹیمپ،مخصوص شناختی نشان کے بغیرنہیں نکل سکتی، کوئی پراڈکٹ پیداواری مراکز، کارخانے، درآمدی اسٹیشن سے بناء اسٹیمپ نہیں نکلے گا۔ ٹیکس اسٹیمپ ایف بی آر کے لائسنس یا فتہ اے جے سی ایل آتھینٹکس سے حاصل کئے جائیں گے۔ جبکہ پیداواری مراکز پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی تنصیب کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔
تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کیلئے 4سیلزٹیکس جنرل آرڈرز جاری
Mar 13, 2021