پہلی مرتبہ سندھ کے 10کرکٹر قومی اسکواڈز میں شامل

کراچی (قمر خان) سندھ کے کرکٹرز کی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی اسکواڈز میں بھرپور نمائندگی پر صوبے کے کرکٹرزشائقین کرکٹ،کوچز،آرگنائزر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پہلی مرتبہ دس کرکٹر سائوتھ افریقہ اور زمبابوے سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مختلف فارمیٹس کیلئے اسکواڈز کا حصہ بنے ان میں سے پانچ کا تعلق کراچی ‘ تین کا تعلق حیدر آباد جبکہ بقیہ دو کا تعلق دادو اور لاڑکانہ سے ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈز میں شرجیل خان  (حیدرآباد ) ٹی ٹوئنٹی‘ محمد حسنین ( حیدرآباد )ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے‘ ‘ نعمان علی( حیدرآباد ) ٹیسٹ ‘ ضلع دادو کے زاہد محمودٹیسٹ جبکہ لاڑکانہ کے شاہنواز دھانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والوں میں سرفراز احمد‘ فواد عالم‘ تابش خان‘ دانش عزیز اور سعود شکیل شامل ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن