اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مختلف انداز میں سوچ رہی ہے۔ حکومت کو خزانہ خالی ملا۔ حکومت عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عثمان بزدار پنجاب کیلئے اچھا ہے یا نہیں میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور وہ عثمان بزدار کے ساتھ ہے۔ لانگ مارچ کو خوش آمدید کہیں گے۔ دھرنا آسان نہیں ہوگا۔