چینی سفیر کی اورنج لائن ڈپو آمد‘ معائنہ

Mar 13, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر‘ کامرس رپورٹر) پاکستان میں چینی سفیر  نوگ رونگ نے لاہور میں ڈیرہ گجراں کے مقام پر اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو کا دورہ کیا۔ یہ پاکستان میں مکمل ہونے والا سی پیک کا پہلا پروجیکٹ ہے جس کے آپریشنل ہونے کے بعد کسی چینی سفیر کی جانب سے اس کا پہلی بار دورہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر نورنکو انٹرنیشنل کی سینئر مینجمنٹ نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور جہاں انہیں پروجیکٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا گیا۔ میٹرو ٹرین کے پاکستانی ڈرائیور سے بھی چینی سفیر نے اسکے دلچسپ تجربے کے بارے میں گفتگو کی۔ چینی سفیر نے اس پروجیکٹ کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا اور پوری ٹیم کو بھرپور خلوص اور عزم کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس پروجیکٹ میں شامل مقامی تکنیکی افراد کی بڑھتی ہوئی شرح، انکی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے بعد ٹیم میں انکی شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا۔  اس موقع پر نورنکو انٹرنیشنل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لی چن نے کہا، "پاکستان میں سی پیک کے پہلے پروجیکٹ میں چینی سفیر کی آمد پر ہم انتہائی خوش ہیں۔ یہ پروجیکٹ 26 اکتوبر 2020 کو فعال ہوا۔ دریں اثناء  چینی سفیر نونگ رونگ نے ایم جی  جے ڈبلیو پلانٹ کے کنسٹرکشن سائٹ فیز I  میں پودا لگانے کی تقریب میں شرکت  کی۔ فیصل آفریدی نے پلانٹ کا دورہ کرنے والے چینی سفیر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کو ایم جی جے ڈبلیو مینجمنٹ  سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر تیمور احمد خان نے پلانٹ کنٹریکشن مائل سٹون پیش کیا۔

مزیدخبریں