ڈیرہ غازی خان،تونسہ شریف(بیورو رپورٹ، نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کی برسی کے موقع پر ان کے آبائی علاقہ بارتھی میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلی کے بھائیوں سردار عمر خان بزدار، سردار جعفر خان بزدار،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک،سردار عثمان احمدخان بزدار کے عزیز و اقارب،قبائلی عمائدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک تھی ۔فتح محمد خان بزدار مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کے ساتھ پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے والد سابق ایم پی اے سردار فتح محمد خان بزدار 27 رجب المرجب کو انتقال کر گئے تھے۔