بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا:  مصطفی کمال 

کراچی (نیوزرپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ موجودہ بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان مزید نہیں چل سکتا۔ بوسیدہ نظام کے تحت پاکستان کو مزید چلانے کی کوشش کی گئی تو ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔ پاکستان میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے ذریعے تمام اداروں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے خصوصا انتخابی اور بلدیاتی اصلاحات جن کے نا ہونے کی وجہ سے عوام کا اعتبار اداروں پر سے ختم ہورہا ہے جو ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کی میڈیا جنگ اور اقتدار کی رسہ کشی میں ملک کی بقا اور عوام کی جان داو پر لگ گئی ہے۔  پاک سر زمین پارٹی عوام کو ظالم نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑے گی۔ پی ایس پی 19 مارچ کو کوئٹہ میں ایک عظیم الشان جلسہ کرنے جارہی  ہے اور حالیہ سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں جہاں حکمرانوں کی تمام توجہ اپوزیشن پر ہے وہاں عوام بے یار و مددگار ہوگئے ہیں۔ قوم میں شدید مایوسی اور اضطراب پایا جارہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر اس حد تک توڑ دی ہیانہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں کترائی، پی ایس پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے پیچیدہ ترین مسائل کا قابل عمل حل پیش کررہی ہے کیونکہ پی ایس پی کا مقصد ہی پاکستان اور اسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

ای پیپر دی نیشن