مسئلہ کشمیر اوراقوام متحدہ کی قرارد ادیں

مکرمی : بھارت نے  کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا اور کشمیری 71  سال سے  آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قرارد ادیںاس بات کی گواہ ہیں بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنی ہٹ دھرمی سے  کشمیر کو بھارت کاحصہ بنانے کی ناپاک کوشش کی ہے جس کے درعمل میں  پاکستان نے بھارت کی اس ناجائز جسارت کو دنیا بھر میں اجاگرکر کے کشمیر کی طرف توجہ دلائی ہے ۔اس سلسلہ میں کشمیریوں کے ردعمل کوروکنے کیلئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیونا نافذ ہے۔  آج مسئلہ کشمیر جس پہنچ پر پہنچا ہے اس کیلئے  ملک میں سیاسی ہم آہنگی کی ضرورت ہے کشمیر کا مسئلہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں ہے یہ پورے پاکستان کا ہے۔  اب بھی وقت ہے سیاسی ہم آہنگی پیداکی جائے یہ کشمیر کے حل کیلئے اورملکی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے (رشیداحمد،گلستان کانولی واہ کینٹ)

ای پیپر دی نیشن