فتح جنگ (نامہ نگار )صوبائی بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں منظم کریک ڈاؤن کے دوران ایک لاکھ 44 ہزار 439 ایکڑ سرکاری اراضی مختلف قابضین سے وا گزار کرائی ہے اس اراضی کی کل مالیت 425 ار ب روپے سے زائد ہے ان خیالات کا اظہار صوبا ئی وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سرکاری زمین کا تحفظ کرتے ہوئے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤ ن کیا اورتمام سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کا اندراج لینڈ بینک میں کر دیا گیا ہے حکومت قبضہ مافیا کے خلا ف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اس کیساتھ ساتھ محکمہ مال عالمی ریونیو ماڈلز سے استفادہ کر تے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کروا رہا ہے تا کہ عوام کو ریونیو سے متعلقہ معاملات میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے قانونگوئی سطح پر قائم 115 اراضی ریکارڈ سنٹرز ، سیٹلائٹ اراضی ریکارڈ سنٹر اور 20 موبائل اراضی سنٹرز کے قیام سے عوام کو اپنی جائیداد سے متعلقہ امورکو نبٹانے کیلئے جامع سہولیات میسر آئیں گی اور ضرورت مند افراد مختلف دفاتر میں در بدرکی ٹھوکریں کھانے کی بجائے ایک ہی چھت تلے سٹیٹ آف دی آرٹ سروس ڈیلیوری میکنزم سے استفادہ کر سکیں گے اس اقدام سے رشو ت و سفارش کے کلچر کا بھی خاتمہ ہوا ہے بورڈ آف ریونیوصوبائی انتظامیہ کی املاک کی حفاظت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس حوالہ سے یہ با ت اطمینان بخش ہے کہ محکمہ مال عوام کو بنیادی خدما ت کی فوری فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے قبضہ مافیا کے خاتمہ اور ریونیو سے متعلقہ خدمات کی شفاف اور فوری فراہمی اقدامات سے لوگوں کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے۔