مری ، ٹرانسپوٹروں نے کرایہ میں ازخود اضافہ کر دیا، عوام پریشان

Mar 13, 2021

 مری(نامہ نگار خصوصی) مری اور راولپنڈی کے درمیان ٹرانسپوٹروں نے ایک بار پھر از خود کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ آر ٹی اے  کے سیکرٹری کی طرف سے جاری کردہ کرایہ نامہ ایک بار پھر مسترد کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں ٹرانسپورٹ کے ا ڈوں پر بھتہ خور منشی کرایہ نامہ جاری کر رہے ہیں۔ پولیس ٹریفک وارڈن کے پاس بھی سرکاری کرایہ نامہ موجود نہیں ہے اور چارجز اور اور لوڈنگ کی فرضی کاروائیاں ہو رہی ہیں۔ عوام نے ٹرانسپوٹروںکی ظلم وزیادتیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی ٰپنجاب اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس طرح راولپنڈی فیض آباد سے مری شہر اپر دیول علیوٹ نیو مری باڑیاں پھگواڑی اور دیگرز روٹ پر چلنے والے ٹرانسپوٹروں نے 10 روپے فی سواری کرایہ میں اضافہ کر دیا جبکہ ٹرانسپوٹرز پہلے دوگنا سے زائد کرایہ مسافروں سے چارج کر رہے ہیں سرکاری کرایہ نامہ کو منظر عام پر آنے ہی نہیں دیا جا رہا آر ٹی اے سیکر ٹری سمیت مقامی و ضلعی انتظامیہ و وارڈن ٹریفک پولیس ٹرانسپوٹرز مافیا کے آگے بے بس ہے اور ایک عرصہ سے مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کو لوٹا جا رہا ہے عوام نے ایک بار پھر ٹرانسپوٹروں کے اس نا روا رویے پر شدید احتجا ج کیا ہے اور فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں