لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب میں عزاداران و عزاداری کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج کا فیصلہ صوبائی و مرکزی رہنمائوں کے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔احتجاج میں علماء کرام، کارکنان، نوحہ خوان تنظیمیں اور مذہبی کارکن شریک ہوں گے۔احتجاج کا آغاز 24مارچ کو چنیوٹ سے کیا جائے گا۔علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ چنیوٹ میں بالخصوص اور پنجاب میں بالعموم پولیس انتظامیہ عزاداروں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال رہی ہے۔مجلس وحدت مسلمین بیلنس کی ہر اس پالیس کو سختی سے مسترد کرتی ہے ۔
عزاداری کے تحفظ کیلئے تحریک چلائیں گے:عبدالخالق اسدی
Mar 13, 2021