یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں 5نئی فیکلٹیز اور 23ڈیپارٹمنٹس کی منظوری

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی اکیڈمک کونسل نے 5 نئی فیکلٹیز اور23 ڈیپارٹمنٹس کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ یہ منظوری یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی تیسری اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف شعبوں میں بی ایس کے نئے پروگرام اور ڈپلوما شروع کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ لائف لانگ لرننگ سکلز سنٹر ، خصوصی  بچوں کے لئے سنٹر ، خواتین اور بچوں کے ریسرچ سنٹر کے قیام اور طلبا سوسائٹیز کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ ، ڈاکٹر کنول خالد ، ڈائریکٹر آرکائیوز ، سول سیکرٹریٹ ، ڈائریکٹر کیو ای سی ، یو ایچ ای نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...