لاہور(نیوزرپورٹر) ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں نقاص کو دور کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کے منصوبے کے تحت 500 کے وی گرڈ سٹیشن این ٹی ڈی سی روات میں 160ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم آئیسولیٹرز اور جمپر ز کی تنصیب کا کام کل 13مارچ 2021کو مکمل کرلیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 13 مارچ 2021ئ کو صبح 05 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے بعض 132کے وی گرڈ سٹیشن سٹیشنز اور 11کے وی فیڈرزپر ضرورت پڑنے پر جزوی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔ آئیسکو کے 11 کے وی فیڈر دینہ1-، کیپٹن نثار،روہتاس،دینہ-4 مدوکلاس، کوکرنل اکرم، منگلا کینٹ ، ایم ریاض شہید،منصور شہید، ممتاز شہید (جو کہ 132کے وی دینہ گرڈ سے فیڈ ہوتے ہیں) بند رہیں گے۔
بجلی کے ترسیلی ‘آئیسولیٹرز اور جمپر ز کی تنصیب کا کام آج مکمل کرلیا جائیگا:ترجمان ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی
Mar 13, 2021