لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے حکومت کی طرف سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 7ارب60کروڑ روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان پیکیج سے عوام کو اشیائے خورونوش اورروز مرہ کی ضروری اشیاء ارزاں نرخوں پر مہیا ہوگی۔ رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر ایک ارب30کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی اور عوام کو گھی 170روپے کلو دستیاب ہوگا۔چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا کہ ماہ رمضان میں ضروریات زندگی کے نرخوں کا استحکام ناگزیر ہے ،حکومت نے ماہ مقدس کے دوران روزہ داروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تاریخی رمضان پیکیج دیا ہے۔