لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ سپرسیریزکے تین ون ڈے اورچارٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلنے چھبیس مارچ کی رات جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ دورہ جنوبی افریقا کے ون ڈے میچزدو،چاراورسات اپریل اورٹی ٹوئنٹی دس سے سولہ اپریل تک کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم چھبیس اپریل کی شب جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔ جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کےلیے تین ون ڈے میچزدو،چار اورسات اپریل کوکھیلیں گی۔ چارٹی ٹوئنٹی میچزدس اوربارہ اپریل کوجوہانسبرگ اورچودہ اور سولہ اپریل کو پریٹوریا میں کھیلےجائیں گے۔
قومی ٹیم سترہ اپریل کو جنوبی افریقا سے بلاوایو جائے گی۔ جہاں زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزشیڈول ہیں۔ دورہ زمبابوے کے پروگرام کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ چودہ اپریل کو زمبابوے روانہ ہوگا۔ روانگی سے قبل تمام بتیس پلیئرزکے کووڈ19ٹیسٹ لیےجائیں گے جبکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے پہنچنے پربھی ٹیسٹ کلیئرہونے تک انہیں آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔