جنوبی امریکی ملک بولیویا کے شہر کوچابمبہ کے شاہراہ پرمسافر بس الٹنے سے3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوچابمبہ کے پولیس کے ڈپٹی کمانڈر جھنونی کوریلس نے کہا کہ ہولناک حادثہ میں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کے سونے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرادیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔