گوئٹے مالا میں 19 تارکین وطن کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں

Mar 13, 2021 | 17:12

ویب ڈیسک

وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 19 تارکین وطن کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ان کی لاشیں جنوری کے آخر میں میکسیکو سے برآمد ہوئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی گاڑیاں پر سو سے زیادہ گولیوں کے نشانات پائے گئے تھے اور انہیں نذر آتش کر دیا گیا تھا۔

اس اندوہناک واقعے پر صدر الیژانڈرو گیامیتی نے تین روز کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ گوئٹے مالا کے صدر نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور اس بات کا عزم ظاہر کیا تھا کہ قتل عام کے ذمہ داروں کو تلاش کرنے اور ان کے احتساب کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزیدخبریں