چین نے برقی مقناطیسی ماحول کے سروے کے لئے نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیج دئے

 چین نے یاوگان-31ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے چوتھے گروپ کو ملک کے شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے ہفتہ کوصبح 10 بج کر19 منٹ(بیجنگ ٹائم) پر خلا میں روانہ کردیا۔لانگ مارچ- 4 سی راکٹ کے ذریعہ خلا میں روانہ کئے گئے یہ مصنوعی سیارے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں۔یہ مصنوعی سیارے برقی مقناطیسی ماحول کے سروے اور دیگر متعلقہ ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ کے لئے استعمال ہوں گے۔لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 363 واں فلائٹ مشن تھا۔

ای پیپر دی نیشن