سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلےکی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔