حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعظم عمران خان آج حافظ آباد آئیں گے۔ وہ یہاں میونسپل سٹیڈیم میں دن بارہ بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ انکے دورے کی مناسبت سے سٹیڈیم میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ ایم این اے شوکت علی بھٹی اور سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے مطابق وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران ضلع کے لئے 30ارب کے ترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔
حافظ آباد جلسہ آج‘ وزیراعظم خطاب کریں گے
Mar 13, 2022